اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا 14 جون تک کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، سٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہونے کے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، تاہم حکومت 30 جون تک سٹاف لیول معاہدے کیلئے پر امید ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکس ہدف 9800 ارب روپے تک لے جانے پر زور دے رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6.5 ارب ڈالر کا قرض پروگرام رواں ماہ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔