اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
اپنے بیان میں نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ رکھی جائے گی۔
نیتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پروگرام کے اہداف اور مناسب فنانسنگ کے انتظامات بھی بات چیت کاحصہ ہیں۔