اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف ) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) سے سپر ٹیکس ختم نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ کے بعد آئندہ بجٹ میں 15 کروڑ سے زائد آمدن والوں پر سپر ٹیکس ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 15 کروڑ آمدن پر 1، 20 کروڑ آمدن پر 2 جبکہ 25 کروڑ آمدن پر 3 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔
30 کروڑ آمدن پر 5 فیصد اور اس سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو کیا جائے گا، آٹو موبائل، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، سٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر بھی سپر ٹیکس ہوگا، پٹرولیم سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فارماسوٹیکل، شوگر اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر 10 فیصد، بینکنگ سیکٹر پر مالی سال 2023 میں 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔
عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں کوئی ٹیکس ختم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔