اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ حکام سے بجلی نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، سیکٹر میں گردشی قرضہ پر آئی ایم ایف کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ آج تکنیکی مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ ریسورس موبالائزیشن، ٹیکسیشن پر بات ہوگی، حکام کے ساتھ پاور سیکٹر، پرائمری سرپلس پر بات ہو گی، آئی ایم ایف کی جانب سے پاور سیکٹر کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ ہے۔
عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ نمبرز اور آئندہ کی سٹریٹجی پر بات ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ترقیاتی بجٹ کے اخراجات پر بھی بات چیت ہو گی، سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔