سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کا مندی کیساتھ اختتام، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Published On 16 June,2023 06:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ غالب رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 67.87 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41301.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.16 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 5 کروڑ 99 لاکھ 65 ہزار 58 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔