سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Published On 19 June,2023 05:16 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کا اختتام بدترین مندی کے باعث ہوا، 100 انڈیکس میں 680.08 پوائنٹس کی مندی کے بعد 40621.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.65 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 138 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔