کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سندھ ریونیو بورڈ نے سال 23-2022 کے محصولات کی رپورٹ پیش کر دی۔
سندھ ریونیو بورڈ نے سال 23-2022 میں اپنے ہدف سے زیادہ 185.3 بلین روپے کی وصولی کی، 23-2022ء کیلئے 180 ارب روپے کی وصولی کا ہدف دیا گیا تھا، ہدف سے 5.3 بلین روپے زیادہ کی وصولی کی گئی ہے، اس سال 185.3بلین روپے کلیکشن گزشتہ سال 22-2021 کی 153.5 بلین روپے کی کلیکشن سے 21 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ کی 185.3 بلین روپے کلیکشن گزشتہ 13 سالہ کلیکشن کے مقابلے میں ایک ریکارڈ ہے، تباہ کن سیلاب، معاشی کمزوری اور سست تجارتی سرگرمیوں کی باوجود ایس آر بی نے زبردست کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔