کراچی: آلائشوں سے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلانے والے 34 افغانی گرفتار

Published On 29 June,2023 06:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والے 34 افراد کو گرفتار کر لیا۔

آلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والوں کے خلاف میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر ایکشن لیا گیا، گرفتار ہونے والے تمام ملزم افغانی ہیں، گرفتار افراد مختلف مقامات پر پڑی آلائشوں سے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، آلائشیں اٹھانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، گندگی پھیلانے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔