لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عید کے روز آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، معاہدے پر میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی ذاتی دلچسپی اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے کئی ملاقاتوں کے بعد معاہدہ ممکن ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی ڈیفالٹ سے بچنے کی بہترین سرمایہ کاری ہے، انشاء اللہ اب ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو گا اور ڈالر کا دباؤ بھی آہستہ آہستہ کم ہو گا، کاروباری ماحول میں ایک نئی امید اور پھرتی نظر آئے گی، معاہدے کیلئے ہم نے تقریباً 9 ماہ کھو دیئے لیکن اب پاکستان مضبوطی سے ٹھیک سمت کی جانب بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے پر پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا: وزیر اعظم
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے بھی معاہدے کیلئے بہت محنت کی، ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے ایک اور موقع ہے کہ ہم اپنی معاشی پالیسی میں بنیادی ریفارمز کریں، جب تک ہم معاشی ریفارمز نہیں کریں گے تو پاکستان قرض دینے والوں کے رحم و کرم پر رہے گا اور عوام حکومتی اور سٹرکچرل گورننس کی ناکامی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔
Great news for Pakistan during Eid Al Adha: a new $3 billion one-year agreement signed with the IMF. I congratulate PM @CMShehbaz whose personal commitment and intervention, including speaking to the IMF MD multiple times, brought about this deal.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 30, 2023
As I have been saying, a deal…