سٹاف لیول معاہدہ: پاکستان کے بیرون ملک جاری کردہ یورو بانڈز کی قیمت میں اضافہ

Published On 30 June,2023 03:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا۔

سٹاف لیول معاہدہ ہونے سے پاکستان کے بیرونی ملک جاری کئے گئے یورو بانڈز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سال 2024 میں ختم ہونے والے یورو بانڈز میں 16 سینٹ کا اضافہ ہونے سے یورو بانڈز 71 سینٹ پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔

سال 2025 میں ختم ہونے والے بانڈز کی قیمت میں 13 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا، یورو بانڈز 55 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے

ماہ اکتوبر 2022 سے پاکستانی بانڈز کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

Advertisement