اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ بلدیات نے بلدیاتی بجٹ دستاویزات سے متعلق ہدایات جاری کر دیں جس کے تحت بلدیاتی اداروں کے بل کلیئرنس کو بجٹ کی حتمی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کو بجٹ دستاویزات بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں، بلدیاتی ادارے 30 جون 2023ء تک بجٹ منظور کر کے حتمی منظوری کیلئے حکومت کو بھیجنے کے پابند تھے تاہم کچھ کونسلز کی جانب سے تاحال بجٹ منظوری کیلئے نہیں بھیجے گئے۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے بل کلیئرنس کو بجٹ کی حتمی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے، بلدیاتی کونسلز کے بجٹ کی حتمی منظوری تک ہر قسم کی ٹرانزیکشن پر پابندی ہوگی۔