آئی ایم ایف معاہدہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، یوروبانڈ کی قیمت میں بتدریج اضافہ

Published On 07 July,2023 08:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، پاکستان کے یورو بانڈز کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

ایک ہفتے کے دوران سال 2024 میں ختم ہونے والے بانڈز کی قیمت میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا، سال 2024 میں ختم ہونے والا بانڈ 79 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سال 2025 میں ختم ہونے والے بانڈز کی قیمت میں 54 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو بانڈ 61 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سال 2026 میں ختم ہونے والے بانڈ کی قیمت میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد سال 2026 کا یورو بانڈ 53 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔