اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس (ٹی آئی آر) کنونشن کے تحت روس سے برآمدی سامان لے کر پہلا ٹرک پاکستان پہنچ گیا۔
اس حوالے سے روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ روس سے سامان ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس (ٹی آئی آر) کنونشن کے تحت پاکستان پہنچا ہے، پاکستان، روس تجارت مئی 2023ء تک تقریباً 50 فیصد بڑھی۔
دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارتی حجم 760 ملین ڈالر سے زیادہ ہے، روس، پاکستان تجارتی حجم کا بڑھنا باہمی تعاون مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔