کراچی: (دنیا نیوز) جزیرہ ایئرویز کی کویت سے پہلی پرواز J-9511 ایک سو تریسٹھ مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی۔
پہلی پرواز کی آمد کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی اے اے حکام نے استقبال کیا، ایئرپورٹ لائونج میں تقریب، کیک کاٹا گیا، جزیرہ ایئر ویز ہفتہ میں دو پروازیں کویت سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ کرے گی۔
سی اے اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے بعد کراچی، لاہور کے لیے بھی سروس کا آغاز کیا جائے گا،جزیرہ نیو ایئرویز کی جانب سے جدید A-320 طیارے آپریشن میں استعمال کئے جائیں گے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ہم نئی ایئر لائنز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائینگی ،نئی ایئر لائن کی آمد سے مقابلے کا رجحان اور بہتر سفری سہولیات مسافروں کو فراہم ہوں گی، پاکستان میں ٹریول اینڈ ٹوررز کے لیے بہتر مواقع موجود ہیں۔