اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے مارکیٹ متاثر ہوئی، اگلے ماہ روس اور سعودی عرب پیداوار میں مزید کٹوتی کریں گے۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.31 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت بڑھ کر 80 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی 1.32 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت بڑھ کر 84 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔