پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

Published On 10 August,2023 02:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے یوم آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے، 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کیلئے مؤثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا تھا، قوم ہر سال اس دن آزادی کا جشن عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے مناتی ہے۔