پی آئی اے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف

Published On 16 August,2023 01:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کیلئے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سے متعلق آڈٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں پی آئی اے کیلئے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا۔

اس کے علاوہ طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے 38 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021ء میں پی آئی اے کی آمدن 9.2 فیصد کم ہو گئی، مالی سال 2020ء میں نقصانات 34.6 ارب تھے۔