دالبندین ایئرپورٹ ایک سال کیلئے فلائٹس آپریشن کیلئے بند

Published On 15 August,2023 07:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دالبندین ایئرپورٹ کے رن وے کو ایک سال کے لئے فلائٹس آپریشن کے لئے بند کر دیا گیا۔

سی اے اے کراچی کے مطابق دالبندین ایئرپورٹ کارن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند کیا گیا جو 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔

سی اے اے نوید کمال نے کہا حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ایئرپورٹ کے رن وے اور کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان ہوا تھا، رن وے کو تعمیر نو کے تحت فلائٹ آپریشن کے لئے بند کیا گیا۔

سی اے اے کے مطابق نوٹم جاری کرکے تمام ایئر لائنز کو دالبندین ایئرپورٹ رن وے بندش سے متعلق آگاہی دے دی۔