اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئیسکو نے بجلی صارفین کی سہولت کیلئے بجلی کے بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا، صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخوں میں بھی توسیع کردی۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، بجلی خرید کر آگے فراہم کر دیتے ہیں، آئیسکو کو فی یونٹ تقریباً سوا دو روپے پرافٹ مارجن ملتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں، اپنے صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، ہم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہیں۔