پاور ڈویژن کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا، وزرات خزانہ نے فوری رقم فراہمی سے انکار کر دیا

Published On 12 September,2023 01:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی کی مد میں پاور ڈویژن کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جس پر وزرات خزانہ نے فی الفور رقم کی فراہمی سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزرات توانائی نے ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی کی مد میں 23 ارب روپے مانگے تھے، ورزات توانائی کی درخواست پر وزرات خزانہ نے فی الفور رقم کی فراہمی سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات خزانہ سے ملنے والی رقم کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کو ادا کرنی ہے، سبسڈی کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ڈسکوز کے آپریشن متاثر ہوسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سبسڈی کی ادائیگی نہ ہونے سے گردشی قرضے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، مالی سال 2023-24 میں وزارت خزانہ نے مجموعی طور 976 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرنی ہے۔