کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی 2023ء کی جاری مالی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔
جاری رپورٹ کے مطابق سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31 ارب روپے تھے، سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے، سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78 ارب روپے خرچ ہوئے تھے، سال 23 کے پہلے چھ ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی، سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں فنانس کی لاگت 21.11 ارب روپے تھی۔
رپورٹ کے مطابق سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی ریونیو120ارب 27 کروڑ روپے جمع ہوا، گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے سال23 کے پہلے 6 ماہ میں 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے، سال 22 کے پہلے6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا، شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں۔