کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کے مطابق حکومتی درخواست پر صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو رہا ہے، ریگولیٹڈ نظام میں بجلی قیمت اور دیگر چارجز کے تعین کی ذمہ داری حکومت اور نیپرا کے پاس ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید بتایا قیمتوں میں رد وبدل کے الیکٹرک سمیت کسی بھی تقسیم کار کمپنی کے اختیار میں نہیں ہے۔