کراچی: (دنیا نیوز) ضلع کورنگی میں محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 10 پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کر دیا۔
مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیڈ محرر زمان ٹاؤن ایازعباسی کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے، سٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا انسپکٹرکی دوسالہ نوکری ضبط کر لی گئی۔
علاقہ میں گٹکا ماوا اور منشیات کی فروخت پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن، ایس ایچ او کورنگی کی دوسالہ نوکری ضبط کر لی گئی۔