پشاور: (دنیانیوز) ہنگو سٹی پولیس اور ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے ۔
ہنگو پولیس کے مطابق ضلع بھر میں حوالہ ہنڈی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، سٹی پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی میں دو ملزمان گرفتار جبکہ 19 لاکھ، نو ہزار 350 روپے برآمد کرلیے ۔
ڈی پی او نثار احمد خان کے مطابق ملزمان ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک سے رقوم کی ترسیل اور فراہمی کا غیر قانونی دھندہ کر کے ملک کو ٹیکس کی مد میں بھاری نقصان پہنچا رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔