شکارپور: (دنیا نیوز) حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس کی قومی شاہراہ پر بڑی کارروائی، یوریا کھاد کی بڑی کھیپ افغانستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئ کھاد کے 18 ٹرک قبضے میں لے لیے، 18 ٹرکوں میں یوریا کھاد کی 17500 بوریاں برآمد کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے کیس فائل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھاد سندھ کے مختلف شہروں سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، حساس اداروں کی اطلاع پر سلطان کوٹ ،ہمایوں اور لوڈرا تھانے کی پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کھاد کو سرکاری تحویل میں لے کر محمکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کیا جارہا ہے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائیاں جاری ہیں۔