قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت 2 مجرموں کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

Published On 27 September,2023 07:33 pm

بہاول پور: (دنیا نیوز) قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے خاتون سمیت 2 مجرموں کو دو، دومرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

 

سزا پانے والوں میں مدیحہ ظفر اور عبدالاولی شامل ہیں، ایڈیشنل سیشن جج تحصیل یزمان نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو دو مرتبہ سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا۔

سزائے موت پانے والی خاتون نے تقریباً دو سال قبل آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔