کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے لئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی ہے۔