اگست میں مقررہ ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا: ایف بی آر

Published On 31 August,2023 10:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا اگست 2023ء میں مقررہ ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا۔

اعلامیہ کے مطابق اگست 2023ء کے دوران 669 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1207 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، ٹیکس ہدف 1183 ارب روپے کا تھا، اگست 2023ء میں 42 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی سے اگست 2023ء میں 488 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے، 473 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے، 80 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جمع ہوئے، جولائی سے اگست میں 166 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع ہوئے۔