اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پراپرٹی کے سرکاری ریٹس نہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
ملاقات میں رئیل سٹیٹ سیکٹر کے وفد نے کہا کہ کاروبار ٹھپ ہے، مختلف شہروں میں پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن نہ کی جائے جس پر چیئرمین ایف بی آر نے نئی ویلیو ایشن کیلئے کمیٹی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
اس کے علاوہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کے وفد نے پراپرٹی کی رینٹل انکم پر لگایا گیا اضافی ودہولڈنگ ٹیکس بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا جس پر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس نئے فنانس بل کا حصہ بن چکا، فوری ترمیم ناممکن ہے۔
فریقین کے درمیان 3 گھنٹے تک ملاقات میں پیشرفت نہ ہوسکی۔