اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے زبیر ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
زبیر ٹوانہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد وہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔