اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنےکا امکان ہے۔
حکام کے مطابق متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے، ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دینے پر 15 روز اضافی دئیے جاسکتے ہیں۔