اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا، چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے ساتھ وزیرخزانہ کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات، ریونیو کلیکشن پر بھی بریفنگ دی، امجد زبیر نے کہا کہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ طے شدہ ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہے ہیں، دکانوں پر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیرغور نہیں ہے۔