کراچی: (دنیا نیوز) چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے کہا کہ سرماِیہ کاری نے پاک چین تعلقات کو فروغ دیا ہے۔
چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء کے مالی سال میں پاکستان کو چین سے 432.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی سہولت حاصل ہوئی، یہ پاکستان میں آنے والی مجموعی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا 30.9 فیصد ہے۔
چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، سرمایہ کاری سے عوام کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہوا، پچھلی دہائی کے دوران بی آر آئی نے 3,000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے قائم کئے ہیں، تقریباً 1 ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔