لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پروازوں کا شیڈول بہتر ہونے لگا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کیلئے پی آئی اے نے اپنے وسائل سے فنڈز کا بندوبست کرلیا، اب پروازوں کا شیڈول معمول کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 19 اکتوبر سے پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں مزید بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی، اب کمپنی سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس سے صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔