لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کی 16 پروازوں سمیت 24 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج اندرون ملک کی 16 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583، سکھر روٹ کی پرواز پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351، کراچی سے ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 725 اور پی کے 726، اسلام آباد سے سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 اور 606 بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ نجی ایئر لائنز کی منسوخ ہونے والی پروازوں میں دمام سے آنے والی پرواز پی ایف 743، لاہور سے کراچی کے لیے پی ایف 144، کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی ایف 121، لاہور کے لیے پی ایف 143 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
اسلام آباد سے جدہ جانیوالی نجی ایئر لائن کی پروازیں پی ایف 718 اور پی ایف 719، اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی ایف 122 اور پی ایف 126 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب کو تیز آندھی، مٹی کے طوفان اور بجلی کی بندش کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔
کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 207 ایک گھنٹہ، جدہ کے لیے پی ایف 714 لگ بھگ 46 منٹ، جدہ کے لیے پرواز پی اے 170 تین گھنٹے، جدہ کے لیے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 705 ایک گھنٹہ، شارجہ کے لیے ایئر عربیہ کی پرواز جی 9549 پونے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
اسی طرح امارات کی دبئی کے لیے ای کے 607 ایک گھنٹہ 9 منٹ، لاہور سے جدہ کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز میں 6 گھنٹے، لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 186 کی روانگی میں ایک گھنٹہ، استنبول کے لیے ٹی کے 709 میں پونے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ دوحہ، دبئی، لاہور، جدہ اور کولمبو کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی کے لیے پی کے 732 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے ای آر 502 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے، پرواز ای آر 821 نئے شیڈول کے مطابق شام 5 بج کر 10 منٹ پر جدہ روانہ ہو گی۔
سیالکوٹ سے ریاض کے لیے پی کے 755 اور دمام کی پی کے 243 کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی ہے۔
کویت سٹی سے سیالکوٹ کے لیے پی کے 240 کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ جدہ سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 746 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد سے دبئی، کوالالمپور، جدہ، دوحہ، ریاض، مدینہ، ابوظہبی، استنبول کی پروازوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 185 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، استنبول کے لیے ٹی کے 715 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔