کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس او نے واجبات کی عدم ادئیگی پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی دوبارہ بند کر دی۔
پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا معاملہ شدت اختیارکرنے لگا، پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے308تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، فیول کی عدم دستیابی کے سبب پرواز کو شام 4 بجے روانہ ہونا تھا 7 بجے روانہ ہوئی۔
اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 309 کی شام 7 کے بجائے 10 بجے روانگی ہوئی، کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے213 بھی تاخیر کا شکار ہوئی، فیول کی فراہمی بند ہونے سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہونے پر مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔