پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سے دوحہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ہو گئی جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
پرواز پی کے 285 میں پاکستان کی فضائی حدود میں ٹیکنیکل خرابی ہوئی جس پر طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا۔
ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں تاہم طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا گیا۔
پی آئی اے کا متبادل طیارہ کراچی سے دوحہ روانہ
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پشاور کے مسافر پی آئی اے کے متبادل طیارے میں کراچی سے دوحہ روانہ ہو گئے۔