اسلام آباد: (دنیا نیوز) طیاروں کی مرمت کا کام دنوں میں مکمل کرنے کے بجائے سالوں لگا دئیے، پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں طیاروں کی گراؤنڈنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے۔
پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق طیاروں کی دنوں کی گراؤنڈنگ برسوں پر محیط ہونے سے قومی ایئر لائن کو مجموعی طور پر 38 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جہاز عارضی گراؤنڈنگ اور شیڈول مین ٹیننس کی وجہ سے گراؤنڈ کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر، سعودی عرب کی پی آئی اے کو وارننگ
رپورٹ کہ مطابق انتظامیہ نے عارضی گراؤنڈنگ اور شیڈول مین ٹیننس کیلئے 19 سے 28 دن وقت مختص کیا تاہم انتظامیہ کی سست روی کے نتیجے میں طیاروں کی 905 دن تک طویل گراؤنڈنگ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی آر کیلئے بھی 24 دن کا وقت مختص کیا گیا لیکن اس پر 905 دن لگے، طویل گراؤنڈنگ کے نتیجے میں پی آئی اے کو نقصان اٹھانا پڑا، 16 جنوری کو DAC میٹنگ میں بھی اس بے ضابطگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔