لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات طے پا گئے جس کے بعد فضائی کمپنی کو ایندھن کی سپلائی شروع کر دی گئی۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 48 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے جبکہ بقیہ ادائیگی کا شیڈول بھی طے پا گیا ہے۔
رقم کی ادائیگی اور معاہدے کے بعد پی ایس او نے فضائی کمپنی کو ایندھن کی سپلائی کا آغاز کر دیا ہے۔