اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی نجکاری تک مالیاتی امور نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن پی آئی اے کی مالیاتی حالت بہتر بنائے گا، نجکاری سے قبل پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کلیئر کی جائے گی، پی آئی اے کے مالیاتی معاملات کو بہتر بناکر بیلنس شیٹ بہتر بنائی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا پی آئی اے کی بیلنس شیٹ بہتر بنانے سے نجکاری میں مدد مل سکے گی، پی آئی اے کے انتظامی معاملات وزارت ہوا بازی کے ماتحت ہی رہیں گے۔