ایندھن کا بحران یا انتظامی مسائل، پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ

Published On 12 October,2023 09:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 8 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تربت کی پروازیں پی کے501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور واپسی کی پی کے 311، کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368 اور واپسی کی پرواز پی کے 369 بھی روانہ نہیں ہو گی۔

لاہور سے دمام کی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے 8 گھنٹے تاخیر متوقع ہے جبکہ دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اسی طرح لاہور سے ریاض کی پرواز پی کے 725 کی روانگی میں 9 گھنٹہ 25 منٹ جبکہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 742 کی آمد ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔