کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان سٹیٹ آئل کو 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی۔
ادائیگی کے بعد پی ایس او نے پی آئی اے کی پروازوں کو ایندھن فراہمی شروع کر دی ہے، گزشتہ روز پی ایس او نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی، فیول بند ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔
صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو پی آئی اے سے 2 کروڑ روپے وصول ہوچکے ہیں، قومی ایئر لائنز 7 کروڑ 50 لاکھ کی رقم مزید فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے یومیہ 20 کروڑ کا جیٹ فیول پی ایس او سے خریدتا ہے، قومی ایئر لائنز کو پی ایس او کے 26 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔