نگران وزیر خزانہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر گفتگو

Published On 31 October,2023 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نویز) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور روابط پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف سیکٹرز میں باہمی اشتراک سے متعلق امور بھی ملاقات میں زیر بحث آئے۔