نگران وزیر خزانہ کی اسلامک ٹریڈ فنانس کوآپریشن کے سی ای او سے ملاقات

Published On 14 October,2023 12:00 am

مراکش: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اسلامک ٹریڈ فنانس کوآپریشن کے سی ای او سے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مالیاتی حکمت عملیوں کو آگے بڑھانے پر دونوں اطراف سے تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی مالیاتی منظر نامے میں باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔