لگزمبرگ: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات کی، لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں معاشی تعلقات کو بہتر اور نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے درمیان مالیاتی تعاون پر زور دیا۔
لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد نے سرمایہ کاروں کے ذریعے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا، لگزمبرگ وفد نے کارپوریٹ گورننس کی ترویج کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو سراہا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) October 12, 2023