کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیثی نے نومنتخب صدر، یو مائیکرو فنانس بینک محمدعیسیٰ الطاہری کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔
صدر و سی ای او یومائیکرو فنانس بینک کا قونصل جنرل کی رہائشگاہ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی ومضبوطی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
قونصل جنرل نے کہا کہ یو اے ای کی پاکستان سے محبت اور محمد عیسٰی الطاہری جیسےتجربہ کار شخصیت کی تعیناتی ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے یو اے ای پاکستان کی مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کر رہا ہے۔
قونصل جنرل نے عشائیہ میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر وزرا، مختلف صنعت کاروں و کاروباری شخصیات سے معاشی ترقی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔
بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ انشا اللہ جلد ہی مختلف سیکٹرز میں مزید بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔