آئی ایم ایف نے جون 2024ء تک 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان مانگ لیا

Published On 04 November,2023 11:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے حکومت کو سیکٹر وائز ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

آئی ایم ایف نے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران ریوینیو اہداف سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹر سے محصولات کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں اور دوٹوک مؤقف اپنایا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے پیر کو زیر التوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت رپورٹ کے ساتھ سیکٹر وائز ٹیکس وصولی کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں جبکہ 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو شیئر کر دی گئی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے نے محصولات میں شارٹ فال، ٹیکس چھوٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں دی بلکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرکے محصولات کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement