لاہور: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کر دیں۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات کی حتمی منظوری 15 دسمبر کو آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز دے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کے کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے، قرض کیلئے کوٹہ بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹہ بڑھ سکتا، پاکستان کوٹہ بڑھنے سے چھ سے 9 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔