اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان آج3 میٹنگز ہوں گی۔
آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ٹیکس پالیسی، ادارہ جاتی اصلاحات اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر مذاکرات ہوں گے،عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کو عالمی بینک کے تعاون سے ایف بی آر میں اصلاحاتی پروگرام پر آگاہ کیا جائے گا۔
ایف بی آر آئی ایم ایف کو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ بھی فراہم کرے گا جبکہ بینکوں سے موصول صارفین کی ڈیٹا شیئرنگ رپورٹ آئی ایم ایف کو جنوری میں بھیجی جائے گی۔