گلگت: (دنیا نیوز) گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو بند کر دیا گیا۔
سرحد کی بندش سے قبل آخری روز 40 سے زائد کنٹینرز خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان پہنچے، اس موقع پر سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائنہ ٹو پاکستان خرم ظفر نے پاکستان آنے والے کنٹینرز کا استقبال کیا، صدر ہنزا چیمبر دولت کریم بھی ساتھ تھے۔
یاد رہے کہ خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد 30 نومبر کو بند کر دی جاتی ہے، جس کو 5 ماہ بعد یکم اپریل 2024ء کو کھولا جائے گا۔
خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہر سال نومبر کے اختتام پر بند کیا جاتا ہے۔